اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اوردفاع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو عراقی فوجیوں نے اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے ان کو نشانہ بنایا جس کے بعد یہ طیارے فرار ہو گئے-
حاکم الزابلی نے جمعے کے دن کہا کہ سعودی عرب کے طیارے عراق کے النخیب علاقے کی فضا میں داخل ہوگئے تھے لیکن عراقی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد یہ طیارے عراقی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور ہو گئے-
واضح رہے کہ النخیف کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے طیاروں کی پروازوں کے بعد آج ہفتے کے روز اس علاقے پر گولہ باری بھی کی گئی ہے-
.......
/169